بھٹکل:9/نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل ودھان سبھا حلقہ میں ریت سپلائی کی قلت کی وجہ سے تعمیری کاموں پر منحصر مزدور گذشتہ 6مہینوں سے بے روزگار ہوگئے ہیں، حکومت اس سلسلے میں فوری اقدام کرنےکی مانگ لےکر بھٹکل بی جے پی کی طرف سے حکومت کو میمورنڈم سونپا گیا۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی ریت کے متعلق اپنائی گئی غلط پالیسی کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ جس کے لئے مقامی رکن اسمبلی ہی اہم سبب ہیں۔ ریت کی قلت کو دیکھتے ہوئے پڑوسی اضلاع اور تعلقہ جات میں ریت سپلائی کرنےو الے کانٹراکٹرس نے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا ہے، تعلقہ کے بائیلور سمندر کنارے حکمراں جماعت کے کچھ بااثر لیڈران غیر قانونی طورپر ریت ذخیرہ اندوزی کے ذریعے کمائی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ یہ تمام غیر قانونی کام ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں چلنے کے باوجود افسران کارروائی میں ناکام ہونے کا الزام لگایا۔ اس موقع پر بھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک، گوند نائک، پرمیشور دیواڑیگا، کرشنانائک آسارکیری ، سنیل بی نائک، ایشور نائک، ایشور دوڈمنے، منجوناتھ نائک جالی ، سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے ، روی نائک، موہن دیواڑیگا، لکشمی نائک وغیرہ وموجود تھے۔ تحصیلدار وی این باڈکر نے میمورنڈم وصول کیا۔